علی گڑھ، 30/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بارہویں کلاس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاگیاہے۔ سید حامد سینیئر سیکنڈری اسکول (بوائیز) کے ابھے پرتاپ سنگھ اور سینئیر سیکنڈری اسکول (گرلس) کی علینہ شجاعت نے 94.20فی صد نمبر حاصل کرکے 2017کے امتحانات میں مشترکہ طور پر اول مقام حاصل کیا جبکہ سینیئر سیکنڈری اسکول (بوائیز) کے رشب شرما اور عمیر خورشید نے 93.80 فی صد نمبر حاصل کرکے دوئم مقام حاصل کیا ہے۔امتحانات کے نتائیج میں تیسرا مقام 93.40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے سینیئر سیکنڈری اسکول (بوائیز) کے انوپ گپتا کوملا ہے۔ ٹاپ ٹین میرٹ لسٹ میں مقام بنانے والے دیگر طلبہ میں زیاد مہتاب، 92.80 فی صد، شکھر تیال،92.60 فی صد، سونل گپتا، محمد فیض اور صفیہ صدیقی، 92.40 فی صد،لائیبہ نور،انشکا سنگھ اور یش مشرا، 92 فی صد،طابش جاوید، جتن وارشنے، وشنوبٹلا اورمحمد مصطفی رضا، 91.80 فی صد،طالیہ فردوس،ریہ سنگھ اور منال خورشید،91.60فی صد اور رتکا گوئیل،ہرا افصار، وندت گوئیل اور انشکا سکسینا،91.40 فی صد شامل ہیں۔